• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اومی کرون ویرینٹ پر جنوبی افریقا کا عالمی برادری سے شکوہ


جنوبی افریقا نے شکوہ کیا ہے کہ اسے کورونا کی نئی قسم اومی کرون کی نشاندہی کی سزا دی جارہی ہے۔

جنوبی افریقی وزارتِ خارجہ کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کو جدید طریقے سے نئے وائرس کی فوری نشاندہی کرنے کی سزادی جارہی ہے۔


وزارتِ خارجہ کے مطابق مختلف ممالک کا جنوبی افریقا کی پروازیں بند کرنا سزا دینے کے مترادف ہے، سائنسی جدت کی صلاحیت پر سزا کے بجائے اسے سراہنا چاہیے۔

وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسمیں دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی رپورٹ ہوئیں، نئی قسم رپورٹ ہونے پر کسی اور ملک کےخلاف جنوبی افریقا سے روا حالیہ ردعمل نہیں دیا گیا۔

وزارت خارجہ کے مطابق جنوبی افریقا کورونا ٹیسٹنگ اور ویکسینیشن بڑھاکر وبا پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کورونا وائرس کی نئی قسم رپورٹ ہونے پر متعدد ممالک نے جنوبی افریقا پر سفری پابندی لگادی ہے۔

تازہ ترین