• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا کی 2 پروازوں میں61 کورونا مریضوں کا انکشاف

جنوبی افریقا سے نیدرلینڈز آنے والی 2 پروازوں کے61 مسافروں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

 نیدرلینڈز کے محکمہ صحت کی جانب سے  جاری کیے گئے بیان کے مطابق جنوبی افریقا سے آنے والی 2 پروازوں کے61 مسافروں میں کورونا وائرس کے مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

نیدرلینڈز کے حکام کے مطابق جنوبی افریقا سے آئے کورونا وائرس مثبت افراد میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون ویرینٹ کی جانچ جاری ہے۔

نیدرلینڈز کے حکام کے مطابق جنوبی افریقا سے آنے والے کورونا مریضوں کو ہوٹل میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید