• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی، ان فئیر کیچ کا دعویٰ، وکٹ کیپر جنید علی پر تین میچز کی پابندی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد اعظم ٹرافی میں میں زمین سے کیچ اٹھا کر امپائر کو دھوکا دینے کی پاداش میں سینٹرل پنجاب کے وکٹ کیپر جنید علی پر تین میچز کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق جنید علی کو لیول تھری کی خلاف ورزی پر پابندی کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے ان فئیر کیچ کا دعویٰ کیا تھا۔آن فیلڈ امپائرز نے جنید علی کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے تحت چارج کیا اور میچ ریفری افتخار احمد نے تین میچز کی پابندی کی سزا تجویز کی۔ جنید نے عمران کا کیچ چھوٹ جانے پر گیند چھپا کرغلط اپیل کی۔

اسپورٹس سے مزید