• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ایئر لائن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اسلم آر خان انتقال کر گئے

اسلم آر خان ---جنگ فوٹو
اسلم آر خان ---جنگ فوٹو 

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اسلم آر خان انتقال کر گئے، وہ گزشتہ چند روز سے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

ترجمان ایئر لائن کے مطابق اسلم آر خان گزشتہ 60 برس سے ایئر لائن سے وابستہ تھے اور ادارے میں متعدد اہم ذمے داریاں نبھاتے رہے، وہ پی آئی اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں اور قومی ایئر لائن میں مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

اسلم آر خان کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ جمعہ دوپہر 1 بج کر 90 منٹ پر راحت اسٹیڈیم کے قریب مسجد صہیم، ڈیفنس فیز 6 کراچی میں ادا کی جائے گی جبکہ انہیں ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلم آر خان کا مقام ادارے کے لیے ایک شفیق والد جیسا تھا۔ 

ان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی تنظیمِ نو اور ادارے کو دوبارہ منافع میں لانے میں مرحوم کے فیصلوں کا اہم کردار رہا، اسلم آر خان بر وقت اور مشکل فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے اور فلاحی کاموں کی سرپرستی بھی کرتے تھے۔

پی آئی اے کے ملازمین اور اعلیٰ حکام نے اسلم آر خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کو خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید