• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اداکارہ ڈیوی چیز 35 سال کی عمر میں چل بسیں

ڈیوی چیز— فائل فوٹو
ڈیوی چیز— فائل فوٹو

امریکی اداکارہ ڈیوی چیز 35 سال کی عمر میں چل بسیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈیوی چیز کی موت منگل کو امریکی شہر لاس اینجلس میں ہوئی، وہ ’دی رنگ‘، ’لیلو اینڈ اسٹچ‘ جیسی فلموں میں اپنے کرداروں کی وجہ سے مشہور تھیں۔

انہوں نے مشہور ہارر فلم دی رنگ (The Ring) میں ’سمارا مورگن‘ کا خوفناک کردار نبھایا تھا۔

اداکارہ کے والد کے مطابق ان کی بیٹی کی موت گردن توڑ بخار اور خون کے انفیکشن کی وجہ سے ہوئی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بیٹی شدید غذائی قلت کا شکار بھی تھی۔

ڈیوی چیز کم عمری میں اداکاری کر کے مشہور ہوئی تھیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کم عمری میں ایک اشتہار سے کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید