• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فریحہ فرخ سے رشتے داری کا دعویٰ، مفتی عبدالقوی کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

متنازع مذہبی شخصیت اور میڈیا فگر مفتی عبدالقوی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، اس بار وجہ سوشل میڈیا انفلوئنسر فریحہ فرخ کے حق میں دیا گیا ان کا بیان بنا۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر فریحہ فرخ حالیہ دنوں ایک پوڈکاسٹ میں دیے گئے اپنے بیانات کے باعث سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں، دیسی کھانوں سے متعلق تبصروں اور دیگر غیر معمولی خیالات پر انہیں شدید تنقید اور میمز کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ ان کے کلپس مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئے۔

اسی دوران مفتی عبدالقوی نے ایک ویڈیو بیان میں فریحہ فرخ کے ہمراہ کھڑے ہو کر دعویٰ کیا ہے کہ فریحہ فرخ میری پوتی ہیں اور ہمارا آپس میں دادا پوتی کا رشتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی فریحہ فرخ کے خلاف بات کرے گا تو میں ان کا دفاع کروں گا۔

مفتی عبدالقوی کے اس دعوے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی۔

صارفین نے اس بیان پر مختلف ردِعمل کا اظہار کیا اور دونوں شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مفتی عبدالقوی کی ویڈیو اور ان کا دعویٰ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، تاہم فریحہ فرخ کی جانب سے تاحال اس مبینہ رشتے داری کے دعوے پر کوئی عوامی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید