ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بسوں کی ہڑتال آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔
صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا کہنا ہے کہ حکام کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکے۔
اُنہوں نے کہا ہے کہ جب تک مطالبات نہ مانے گئے تب تک ہڑتال جاری رہے گی۔
دوسری جانب شہر میں ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔