• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزم کی ضمانت مسترد، چائلڈ پورنو گرافی سنگین خطرہ، سختی سے نمٹنا ہوگا، سپریم کورٹ

ملزم کی ضمانت مسترد، چائلڈ پورنو گرافی سنگین خطرہ، سختی سے نمٹنا ہوگا، سپریم کورٹ


اسلام آباد (نمائندہ جنگ )عدالت عظمیٰ نے سوشل میڈیا پر بچوں کی فحش ویڈیو شیئر کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ چائلڈ پورنو گرافک مواد پھیلانا معاشرے کو کھوکھلا کرنے کے مترادف ہے،چائلڈ پورنو گرافی سنگین خطرہ، سختی سے نمٹنا ہوگا ، چائلڈ پورنو گرافک مواد پھیلانا معاشرے کو کھوکھلا کرنے کے مترادف ، جنسی زیادتی واقعات کی ایک وجہ چائلڈ پونوگرافی بھی ہے،جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں جسٹس مظہر علی اکبر نقوی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سوشل میڈیا پر بچوں کے غیر اخلاقی جنسی مواد پھیلانے کے مبینہ ملزم عمر خان کی درخواست ضمانت کے تحریری فیصلے میں قرار دیا ہے کہ انسداد الیکٹرانک کرائمز ایکٹ مجریہ 2016کے تحت ملزم کے خلاف درج ہونے والا مقدمہ ضا بطہ فوجداری میں درج ان جرائم میں شامل نہیں جو ناقابل ضمانت ہیں لیکن جرم کی نوعیت ،معاشرے پر اس کے اثرات اور ملزم کے خلاف اکھٹے کئے گئے مواد کی بنیاد پر انھیں ضمانت نہیں دی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین