• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان بانی متحدہ کا طریقہ اختیار کررہے ہیں، صوبائی وزراء

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے ڈی اے پی کھاد بحران اور مہنگائی کے حوالے سے وفاقی حکومت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاہےکہ وزیراعظم خود کام نہیں کررہے اور سندھ حکومت پر الزام لگارہے ہیں۔

عمران خان متحدہ بانی کا طریقہ اختیار کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار صوبائی وزراء منظور حسین وسان،امتیاز شیخ اور مکیش چاولہ نے سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مشیر زراعت منظور وسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے لیے سال 2022 خطرناک سال ہے،عمران خان اکتوبر میں خود استعفیٰ دے سکتے ہیں۔

جنوری سے انکی پریشانی میں مزید اضافہ ہوسکتا، منظور وسان نے عمران خان کا نام بانی متحدہ سے منسوب کرتے ہوئےکہاکہ عمران خان کا دوسرا نام الطاف خان ہے۔

اہم خبریں سے مزید