• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت وینٹی لیٹر پر ہے لیکن آپ نے گھبرانا نہیں، شیری رحمٰن

اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے روپے کی مسلسل گرتی قدر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20دن میں روپے کی قدر میں چھ روپے دو پیسے کی کمی ہوئی، معیشت وینٹی لیٹر پر ، لیکن آپ نے گھبرانا نہیں،مارکیٹ میں بے اعتمادی اور روپے کی غیر مستحکم صورتحال معیشت کے لئے تباہ کن ہے، اپنے بیا ن میں شیری رحمٰن نے کہاکہ حکومت نے اپنی ہی نااہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا ہے، گزشتہ 20 دنوں میں روپے کی قدر میں 6.2 کی کمی واقع ہوئی ہے۔ کوئی تعجب نہیں کہ اس ہفتے پاکستان کے قرضوں اور واجبات کا حجم 5.5 کھرب تک پہنچ گیا ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ معیشت وینٹی لیٹر پر ہے لیکن آپ نے گھبرانا نہیں۔ شیری رحمن نے کہاکہ معیشت کی ایسی غیر یقینی کی صورتحال تاریخ میں نہیں دیکھی، معیشت اب آئی ایم ایف کے حوالے کی گئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید