• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذاتی دلچسپی سے یونیورسٹیز ایکٹ منظورکرواکر چارٹر کا درجہ دیا، پرویز الٰہی

لاہور(نمائندہ خصوصی،نیوز رپورٹر)قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ تعلیم ہر شخص کا بنیادی حق ہے، پنجاب اسمبلی سے ذاتی دلچسپی سے یونیورسٹیز ایکٹ منظور کرواکے چارٹر کا درجہ دلایا۔تعلیمی ادارے تعلیم کے فروغ کیلئے جاندار کردار ادا کریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نےگورنر ہاؤس لاہور میں انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ اپلائیڈ سائنسز خانیوال ایکٹ 2021اور راشد لطیف خاں یونیورسٹی ایکٹ 2021 کی تقریب برائے گزٹ نوٹیفیکیشن سےبطور مہمان خصوصی خطاب کرتےہوئے کیا۔ یونیورسٹی آف لاہور اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے ترمیمی ایکٹ کی کاپیاں بھی دی گئیں، قائم مقام گورنر نے انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ ایپلائیڈ سائنسز خانیوال جسے حال ہی میں پنجاب اسمبلی کی منظوری سے ڈگری اجراء کیلئے چارٹر کا درجہ دیا گیا ہے اس کاگزٹ نوٹیفیکیشن BOG IMASکے ممبر معروف ماہر تعلیم سید عابدی کو پیش کرتے ہوئے ادارے کی تعلیمی خدمات کو سراہا ،تقریب میں راشد لطیف خاں یونیورسٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر راشد لطیف خاں ، ریسکیو 1122کے ڈی جی ڈاکٹر رضوان نصیر، یونیورسٹی آف لاہور کے چیئرمین اویس رؤف اور یونیوسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے پریذیڈنٹ ابراہیم حسن مراد کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے قائم مقام سیکرٹری عنایت اللہ لک نے بھی شرکت کی۔ دی پنجاب کمیونٹی سیفٹی ایکٹ 2021کی تقریب بھی ہوئی ،،پرویز الہیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122بلا امتیاز عوام کی خدمت کر رہی ہے۔

تازہ ترین