• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں: 2 گروپوں میں جائیداد کا تنازع، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں میں جائیداد کے تنازع پر 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

بنوں پولیس کے مطابق میرا خیل کے علاقے میں 2 گروپوں میں طویل عرصے سے جائیداد کا تنازع چلا آ رہا تھا، آج صبح دونوں گروپوں کے افراد نے آمنے سامنے آنے پر فائرنگ شروع کر دی۔

بنوں پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق، جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

بنوں پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اور زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی ہے، واقعے کے ذمے داروں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین