• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں میں فائرنگ، پولیو مہم کی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار جاں بحق


بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکارجاں بحق ہوگیا، واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ٹاؤن شپ جھنڈو خیل میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی پر مامور ٹیم پرفائرنگ کردی۔


فائرنگ سے پولیس اہلکار آخر زمان زخمی ہوگیا جس کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

ملزمان فائرنگ کے واقعہ کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین