• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس: این سی او سی کی تازہ ترین ہدایات جاری


کورونا وائرس کی بدلتی صورتحال اور کیٹگری ’سی‘ ممالک کے حوالے سے متعلق این سی او سی نے تازہ ترین ہدایات جاری کردی ہیں۔

ساؤتھ افریقا میں کورونا وائرس کی نئی قسم ’اومی کرون‘ سامنے آنے کے بعد این سی او سی نے کیٹگری ’سی‘ ممالک لسٹ کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔

کیٹگری سی ممالک بوٹسوانا، ہانگ کانگ، ساؤتھ افریقا، لیسو تھو، ایسواتینی، نمیبیا اور موزامبیق سے پاکستان آنے پر مکمل پابندی ہوگی۔

تاہم ان ممالک سے ہنگامی/ایمرجنسی صورت حال میں وطن واپس انے والے پاکستانیوں کو این سی او سی کمیٹی کی جانب سے استثنی کا خط درکار ہوگا۔ 

براہ راست یا غیر براہ راست فلائیٹس سے آنے والے ایسے تمام پاکستانی مسافروں کے پاس سفر سے 72 گھنٹے پہلے کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ہونا لازمی ہوگا۔ 

مکمل کویڈ ویکسینیشن کا ثبوت بھی دکھانا ہوگا اور ایئرپورٹ پر ریپڈ اینٹجن ٹیسٹ بھی ہوگا۔ منفی نتیجہ کی صورت میں مسافر اپنے گھر پر تین دن قرنطینہ کریں گے اور متعلقہ انتظامیہ سے تیسرے دن دوبارہ ریپڈ اینٹجن ٹیسٹ کروائیں گے۔

ایئرپورٹ پر ریپڈ اینٹجن ٹیسٹ مثبت انے کی صورت میں حکومت سے منظور شدہ یا اپنے طور پر بندوبست کئے گئے کسی میڈیکل فسلٹی میں دس روزہ قرنطینہ لازمی ہوگا۔ قرنطینہ کے دسویں روز پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

ایسے تمام پاکستانی جو کسی اور وجوہات کی بنا پر کیٹگری سی ممالک میں پھنسے ہوئے ہوں پانچ دسمبر تک این سی او سی کے استثنی خط کے بغیر وطن واپس آسکیں گے تاہم وطن پہنچنے پر ٹیسٹنگ اور قرنطینہ قوانین کا مکمل اطلاق ہوگا۔

کورونا وائرس کی بدلتی صورتحال کے باعث کیٹگری سی ممالک سے پاکستان انے والے مسافروں کو مزید کسی بھی قسم کے ہیلتھ پروٹوکولز کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جو متعلقہ اداروں کی طرف سے وضع کئے گئے ہوں۔

تازہ ترین