• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹی کے جہیز کا سامان خریدنے والی خاتون کا سامان رکشہ ڈرائیور لیکر فرار

حیدرآباد (بیورو رپورٹ)مکی شاہ تھانے کی حدود گل سینٹرکے قریب سے بیٹی کے لئے جہیز کا سامان خریدنے والی خاتون کا سامان رکشہ ڈرائیور لیکر فرارہوگیا، تفصیلات کے مطابق مکی شاہ تھانے میں قاسم آباد کے رہائشی عبدالرحمان نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ اس کی بیوی جمعرات کو بیٹی کے ہمراہ شاہی بازار سے بیٹی کے جہیز کی خریداری کرکے پکاقلعہ سے الیکٹرونکس مشینوں کی خریداری اوروہاں سے گل سینٹر پر ضلع کونسل بلڈنگ میں واقع الیکٹرونکس کی دکانوں سے خریداری کررہی تھیں کہ رکشہ میں رکھا ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کابیٹی کے جہیز کا سامان نامعلوم رکشہ ڈرائیور لیکر فرارہوگیا، جس پر بیوی نے مجھے اطلاع کی میں پہنچا تو گل سینٹر کی مذکورہ دکان یا آس پاس میں کوئی سی سی ٹی وی کیمرہ نہ ہونے کے باعث رکشہ کا سراغ نہ مل سکا۔

ملک بھر سے سے مزید