• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، اسحاق ڈار

پیرس( رضا چوہدری/نمائندہ جنگ ) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مسلم لیگ(ن) فرانس کے زیراہتمام صدر یوتھ ونگ رانا محمود اور شمریز گھمن کی جانب سے ورکرز کنونشن کا اہتمام ، کنونشن کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر خزانہ سنیٹر اسحاق ڈار تھے جنہوں نے لندن سے ویڈیو لنک کے زریعے صدارت اور خطاب کیا، سابق وزیرخزانہ پاکستان اسحاق ڈار نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا گیا، مہنگائی کا طوفان برپا کرکے ملک کا دیوالیہ نکال دیا گیا ہے، اس وقت پاکستان تنہائی کا شکار ہوچکا ہے، مسلم لیگ ن کے دور میں پاکستان ترقی کی جانب گامزن تھا ، جی ڈی پی کی گروتھ میں بے پناہ کمی آئی جس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا، مسلم لیگ ن جی ڈی پی کو 5اعشایہ 7 پر لیکر گئی جبکہ گذشتہ سال کی جی ڈی پی ایوریج 1اعشاریہ 8 پر آگئی ہے،، 7 انٹرویوز میں حقائق بیان کئے جس کے بعد حکومت نے الیکٹرانک میڈیا کو انٹرویو لینے سے روک دیا،، اس وقت ملک پر نااہل لوگوں کا قبضہ ہے،، پاکستان کی عوام موجودہ حکومت کو بد دعائیں دے رہی ہے، اس وقت عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، گذشتہ تین سالوں میں حکومت نے سابقہ حکومت پر تنقید کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا،،حکومت میں آنے سے پہلے عمران خان نے جتنے دعوے کئے کسی ایک کو بھی پورا نہیں کیا، اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں میگا پراجیکٹ پر کام ہوا ، نئے ائیرپورٹ بنایا گیا ، دہشتگردی کا خاتمہ کیا گیا ،شہر قائد کی روشنیاں بحال کیں یہ سب کام پیسوں سے ہوئے ہیں،موجودہ حکومت بتائے تین سال میں کتنے نئے منصوبوں پر کام ہوا؟ ملکی مجموعی قرضوں میں 66 فیصد اضافہ ہوگیا ہے، آٹا ،، چینی ، گھی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ حکومت نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے میڈیا کو بھی کنٹرول کررکھا ہے تنقید کرنیوالے صحافیوں کو دھمکیاں دی جاتی ہیں ،حکومتی میڈیا پالیسیوں کے باعث سیکڑوں صحافی بے روزگار ہوچکے ہیں حال ہی میں کراچی میں مقیم صحافی جو 60 ہزار قرضہ ادا نہ کرنے کے باعث خودکشی کر بیٹھا،،نوازشریف کے کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ بیٹے سے تنخواہ وصول نہ کرنے پر نوازشریف کو گھر بھیج دیا گیا، جسٹس شوکت صدیقی، اور ارشد ملک کی ویڈیوز نے نوازشریف کی بے گناہی کا ثبوت دیا،،رانا شمیم نے بھی حلف دیا کہ نوازشریف اور مریم نواز کو زبردستی سزائیں دلوائی گئیں، ثاقب نثار کی حالیہ آڈیو کلپ نے بھی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردیا،، اللہ نے نوازشریف کو پوری دنیا کے سامنے سرخرو کردیا ہے۔

تازہ ترین