• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی تاریخ کا تیز ترین ٹرائل، صرف ایک دن کی عدالتی سماعت اور فیصلہ

کراچی ( رفیق مانگٹ) بھارتی تاریخ کا تیز ترین ٹرائل،صرف ایک دن کی سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ سنا دیا گیا۔بھارت میں تیز ترین انصاف فراہم کرنے کا قومی ریکار ڈبن گیا۔

بہار کی عدالت نے ایک دن کی سماعت کے بعد مجرم کو پچاس ہزار جرمانے کے ساتھ عمر قید کی سزا سنا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع آراریا کی عدالت نے آٹھ سالہ لڑکی کے ریپ کیس میں مجرم کو عمر قید کی سزا سنائی ۔

یہ فیصلہ جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ ’’ پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسوئل او فینسز(پی او سی ایس او) ‘‘کی عدالت کی طرف سے سامنے آیا۔ عدالت کے خصوصی جج ششی کانت رائے نے مقدمے کی سماعت کی۔

اہم خبریں سے مزید