• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقراء عزیز نے یاسر حسین کو دنیا کا حسین ترین انسان قرار دے دیا

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل اقراء عزیز کی جانب سے اپنے شوہر، اداکار و میزبان یاسر حسین کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔

یاسر حسین آج اپنی 37ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اس موقع پر اقراء عزیز کی جانب سے یاسر حسین کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے دنیا کا حسین ترین انسان قرار دیا گیا ہے۔

اقراء عزیز کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر یاسر حسین کے ساتھ گزارے گئے حسین لمحات پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

اس ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں اقراء عزیز کا لکھنا ہے کہ ’دنیا کے سب سے حسین انسان کو سالگرہ مبارک ہو، آپ جیو ہزاروں سال اور وہ سارے سال ہوں میرے ساتھ۔‘


اقراء عزیز کی اس پوسٹ کو اس جوڑی کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے جبکہ اقراء عزیز کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو یاسر حسین کو بھی خوب بھا گئی ہے۔

یاسر حسین کی جانب سے اقراء عزیز کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ویڈیو کی تعریف کی گئی ہے، یاسر حسین کا کہنا ہے کہ ’یہ دنیا کی سب سے پیاری چیز ہے۔‘

واضح رہے کہ جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کے تیسرے سیکوئل میں جاندار کردار ادا کرنے والی اداکارہ اقراء عزیز کی بھی رواں ماہ 24 نومبر کو سالگرہ تھی۔

سوشل میڈیا انسٹا گرام پر اقراء عزیز کو اُن کے شوہر، اداکار، ہدایتکار و میزبان یاسر حسین کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دی گئی تھی۔

یاسر حسین نے اقراء عزیز کی سالگرہ پر بیوی نمبر 1 کا خطاب دیا تھا۔

تازہ ترین