اولمپئین جیولین تھرور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ میرا فوکس آئندہ کے انٹرنیشنل ایونٹس پر ہے، کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمز اور ساؤتھ ایشین گیمز میں میڈل حاصل کرنا ہدف ہے۔
اولمپئین جیولین تھرور ارشد ندیم نے پاکستان ایتھلیکٹس فیڈریشن کی جانب سے پاکستان اوپن جیولین تھرو چیمپئن شپ کرانا خوش آئند قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ میرے اولمپکس میں حصہ لینے سے جیولین تھرو کو فروغ ملا ہے، امید ہے کہ جیولین تھرو میں نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ساؤتھ افریقا میں کورونا وائرس کی وجہ اب ٹریننگ کے لئے جانا ممکن نہیں ہے، فیڈریشن اب بیرون ملک ٹریننگ کے متبادل انتظامات کرے گی۔