سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کے لئے گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ) کا کہنا ہے کہ یکم دسمبر سے 15فروری 2022ء تک سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
گیس کمپنی نے بتایا کہ طلب و رسد کا فرق بڑھنے اور گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ایس ایس جی سی کا مزید کہنا ہے کہ غیر برآمدی صنعتوں کو پہلے ہی گیس کی سپلائی بند کردی گئی ہے ، جبکہ زیرو ریٹڈ صنعتیں بشمول کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی بحال رہے گی۔