• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گیس دستیابی میں کمی، صارفین کو مشکلات کا سامنا


کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس دستیابی میں کمی کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ بعض علاقوں میں گزشتہ سال کے مقابلے گیس لوڈشیڈنگ 6 گھنٹے سے بڑھ کر 8 گھنٹے ہوگئی ہے جبکہ گلشن معمار اور اطراف میں گیس شام 6 سے صبح 6 تک نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ اورنگی، نیو کراچی، گریکس اور سائٹ بلدیہ میں بھی کم گیس پریشر کی شکایات ہیں جبکہ کھارادر، کیماڑی، سی ویو اور ڈی ایچ اے کے مختلف فیز میں بھی گیس کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

صارفین نے یہ بھی کہا کہ ملیر، سلمان فارسی سوسائٹی اور جامعہ ملیہ کے اطراف میں بھی گیس قلت کی شکایات ہیں۔ 

تازہ ترین