• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ڈپازٹ معاہدہ طے پا گیا، اسٹیٹ بینک


اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ڈپازٹ معاہدہ طے پانے کا اعلان کردیا۔

ایس بی پی کے اعلامیے کے مطابق سعودی عرب ڈپازٹ معاہدے کے تحت 3 ارب ڈالرز کے فنڈز اسٹیٹ بینک کے پاس رکھوائے گا۔

اعلامیے کے مطابق معاہدے کے موقع پر سعودی عرب کی نمائندگی سعودی فنڈز برائے ترقی نے کی۔

ایس بی پی کے مطابق معاہدے پر سعودی فنڈز کے سی ای او سلطان بن عبدالرحمٰن مرشد اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے پاکستان کی جانب سے دستخط کیے۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق سعودی فنڈز منتقلی کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرہ کا حصہ ہوں گے جو کورونا وبا کے منفی اثرات دور کرنے میں مدد گار ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق معاہدہ پاکستان، سعودی عرب کے مضبوط اور خصوصی تعلقات کاعکاس ہے، برادر ملکوں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

تازہ ترین