• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے خاتمے کے ساتھ مزید 2 خبریں شیئر کردیں۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 3 اچھی خبریں کے عنوان کےساتھ ایک پیغام شیئر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم کردی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست فلائٹس شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے 3 ارب ڈالرزکے ٹرانسفر کے تمام قانونی معاملات طے پاگئے ہیں، یہ رقم اسی ہفتے پاکستان کو مل جائے گی۔


تازہ ترین