• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کینٹ کمبائنڈ اور گلبرگ ہاکی کلب کے کھلاڑیوں کا میچ کے بعد گروپ
کینٹ کمبائنڈ اور گلبرگ ہاکی کلب کے کھلاڑیوں کا میچ کے بعد گروپ

ڈبلیو بی اے فلائی ویٹ ورلڈ کا ٹائٹل پاکستانی باکسر محمد وسیم نے اپنے نام کرلیا ہے۔قومی باکسر محمد وسیم نے کولمبین باکسر رابرٹ بریرہ کو شکست سے دوچار کیا۔ سجاس اسپورٹس فیسٹیول کے موقع پر میڈیا ویمنز الیون اور میڈیا ویمنز فرینڈز کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ میڈیا ویمنز الیون نے 2 وکٹوں پر 33رنز بنائے، فاتح ٹیم میڈیا فرینڈز نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پورا کرکے میچ جیت لیا۔ بلدیہ ٹاؤن کراچی کے ایک ہوٹل میں پراٹھے بنانے والے کک باکسر نثار احمد نے ماسکو میں انٹرنیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔

پی این ایف گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میںٹرینٹی اسکول نے انڈر 13، حبیب گرلز اسکول نے انڈر 15، کراچی گرامر اسکول نے انڈر 17، سٹی اسکول گلشن نے انڈر 19 اور اوپن کیٹگری میں آی او بی ایم یو نیورسٹی نے ٹائٹل جیت لیے۔ مہمان خصوصی پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے انعامات تقسیم کئے۔ سندھ تیز اندازی ایسوسی ایشن کے چیئر مین امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدے دار اس کھیل کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔

محمد توصیف صدیقی ، محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹرافی داود اسپورٹس کے کپتان نور ولی کو دے رہے ہیں
محمد توصیف صدیقی ، محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹرافی داود اسپورٹس کے کپتان نور ولی کو دے رہے ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ایسوسی ایشن کی صدر مس ثنا علی نے اجلاس کی صدارت کی ،اجلاس میں نئے میں عہدے داروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا،جس میں کرنل(ر) ضیا الاسلام پیٹرن ان چیف،سید اعجاز علی سینئر نائب صدر،شکیل احمد سیکریٹری جنرل اور مس گل رخ خازن منتخب ہو گئیں ۔  

سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت اور پاکستان آرچری فیڈریشن کی جانب سے اصغر بلو چ نے بطور مبصر شرکت کی ، ڈی ایچ اے کے زیر اہتمام اور خود محافظ فاءونڈیشن کے اشتراک سے فیملی فیسٹول میں آرچری ایونٹ کا انعقاد کیا گیاجس میںتیر اندازوں نے بھر پور شرکت کی ، مردوں اور خواتین کا ٹائٹل احمد بلال اور عیشا احمد کے نام رہا۔

کراچی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ ایس ایس بی انٹر ڈسٹرکٹ ٹگ آف وار چیمپئن شپ کے فائنل میں سینٹرل کی بوائز اور گرلز ٹیموں نے تیسری بارٹائٹل جیت لیا۔ مہمان خصوصی سیکریٹری سندھ اولمپک احمد علی راجپوت نے انعامات تقسیم کئے۔

سندھ تیر اندازی ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدے داروں کا احمد علی راجپوت، امتیاز شیخ، ثناء علی کے ساتھ گروپ
سندھ تیر اندازی ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدے داروں کا احمد علی راجپوت، امتیاز شیخ، ثناء علی کے ساتھ گروپ

 اس موقع پر گلفراز احمد خان ،صدر کراچی ٹگ آف وار محسن علی خان ، جاوید اقبال، فہمیدہ ، سعیدہ ، عظمت پاشا، غلام محمد خان، نصرت حسین ، عارف بھوپالی، انور فاروقی ، اور دیگر بھی موجود تھے۔ انٹر کالجیٹ انوی ٹیشن سکس اے سائیڈ فٹسال کپ میزبان ایچ آئی عثمانیہ گورنمنٹ گرلز کالج نے گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج بلاک ایم کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیموں نے شرکت کی ، مہمان خصوصی پرنسپل ایج آئی عثمانیہ گورنمنٹ گرلز کالج میڈم اربعہ جبین اور عدنان علی مینیجر اسپورٹس اینڈ ٹیکنالوجیز نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ الرحمٰن کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل داود اسپورٹس نے جیت لیا فائنل میں تیسرٹاون ٹائیگر کلب کو سات وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، حیدر عباس کو میں آف دی میچ قرار دیا گیا۔ 

نیٹ بال چیمپئن شپ کے اختتام پر فیڈریشن کے صدر مدثرآرائیں انعامات نے تقسیم کئے
نیٹ بال چیمپئن شپ کے اختتام پر فیڈریشن کے صدر مدثرآرائیں انعامات نے تقسیم کئے

تقریب کے مہمان خصوصی محمد توصیف صدیقی سابق اسسٹنٹ سیکریٹری کے سی سی اے تھے جبکہ تقریب کی صدارت جاوید خان سابق صدر کے سی سی اے زون دو نے کی تقریب سے توصیف صدیقی، جاوید خان، جمیل احمد، شاہد علی اور دیگر نے زبیر محمدی مرحوم کی کر کٹ کے لئےخدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا،نظامت کے فرائض شاہد نواب نے انجام دئیے اس موقع پر ظفر احمد ، شہزاد عالم ، اصغر عظیم ، عارف وحید خان، ، ڈاکٹرعارف حفیظ ، اور دیگر بھی موجود تھے ۔ نصر اقبال