• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے انتخابات لاڑکانہ کے مقامی کلب میں ہوئے جس میں چیئرمین طارق انور سیال صدر نثار اللہ شیخ خواتین صدر نورین مراد جنرل سیکرٹری احسن قمر ایسوسی ایٹ سیکرٹری معین الدین خزانچی ڈاکٹر سہد، سنیئر نائب صدر عدنان صدیقی،

نائب صدور جاوید اقبال، امداد خمیسانی، عبد الرحیم، پلوشا بشیر، ایگزیکٹیو کمیٹی کے لئے اکرم انصاری، عتیق قریشی، نصرتاللہ میمن، غلام مسطفی، انیلہ ابڑو، عبد الرشید، تحسین احمد، گفار سومرو، اور محمد افتخارچار سال کے لئے منتخب ہوئے۔ 

انتخابات کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ شہیدبے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر آل سندھ شہید بے نظیر بھٹو شہید بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ نو منتخب صدر نثار اللہ شیخ نے کہا کہ ہمارے کسی سے اختلاف نہیں،سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، امید ہے فیڈریشن ہمارے ساتھ تعاون کرے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین