• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان ریاست مدینہ کا نام لے کر پارسا نہ بنیں، حافظ حمد اللّٰہ


اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان ریاست مدینہ کا نام لے کر زیادہ پارسا بننے کی کوشش نہ کریں۔

وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان صاحب آپ کرپٹ اور چوروں کے سردار ثابت ہوگئے ہیں۔

انہوں نے استفسار کیا کہ خان صاحب کیا پنڈورا لیکس میں کابینہ کے افراد شامل نہیں؟، کیا فارن فنڈنگ کیس میں آپ مطلوب نہیں ہیں؟

پی ڈی ایم ترجمان نے مزید سوال کیا کہ کیا چوروں کو بچانےکےلیے قومی احتساب بیورو (نیب) قوانیں میں ترمیم کرکےاین آر او نہیں دیا؟

اُن کا یہ بھی پوچھنا تھا کہ کورونا فنڈ میں 40 ارب روپے کی ڈکیتی آپ کی حکومت میں کس نے کی؟

حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان ریاست مدینہ کا نام لے کر زیادہ پارسا بننے کی کوشش نہ کریں، عوام آپ کی صورت میں ساڑھے 3 سال سے عذاب میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آپ کا سیاسی خاتمہ کرکے دم لے گی۔

تازہ ترین