• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری پر تشدد کا کیس، ایم پی اے ملک شہزاد کی عبوری ضمانت میں توسیع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مقامی عدالت نے شہری کے گھر میں داخل ہوکرتشدد کرنے،خواتین سے بدتمیزی اور قتل کی دھمکیاں دینے سے متعلق کیس میں ایم پی اے ملک شہزاد کی عبوری ضمانت میں یکم دسمبر تک توسیع کردی، دوران سماعت ایم پی اے ملک شہزاد اعوان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ شامل تفتیش نہ ہونا عدالتی حکم عدولی کے زمرے میں آتا ہے، مقدمہ حساس نوعیت کا ہے ، ماڈل ٹرائل کورٹ منتقل کیا جائے،تفتیشی افسر نے اپنے بیان میں کہا ملزم تھانے میں پیش نہیں ہوا بلکہ اپنے آفس میں مجھے بلوایا،سیشن عدالت نے پولیس رپورٹ کو مسترد کرکے تفتیش دوبارہ شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین