• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجاد علی کا گانا ’قرار‘ بھی آتے ہی چھا گیا

کراچی (آئی این پی) معروف گلوکارسجاد علی کا گاناقرار بھی آتے ہی چھا گیا، گانے کی ویڈیو بھی مقبول ہو گئی۔ گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والے گانے کو اب تک 5لاکھ کے قریب ویوز آ چکے ہیں، گانے کی ویڈیو میں سجاد علی پاکستان کی مشہور اداکارہ سونیا حسین کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔گانے کے بول سجاد علی نے معین علی کے ساتھ مل کر لکھے ہیں جبکہ کمپوزیشن سجاد علی نے خود کی ہے۔لیجنڈ گلوکار سجاد علی نے گانا پسند کرنے پر اپنے فینز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے اپنا گانا بھی گا کے سنایا۔

تازہ ترین