• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے رہنما ملک مقصود اختر انتقال کرگئے

کوونٹری ( نمائندہ جنگ ) جماعت اسلامی کویت کے سابق امیر اور جماعت اسلامی راولپنڈی ڈویژن کے امیر جماعت عرفان حیدر مرحوم کے والد اور جماعت کے ممتاز رہنما ملک مقصود اختر طویل علالت کے بعد پاکستان کے شہر جہلم میں انتقال کر گئے۔ ان کی وفات پر دنیا بھر میں بسنے والے جماعت اسلامی کے کارکنان اور اوورسیز پاکستانیوں میں غم اور افسوس کی لہر دوڑ گئی، مرحوم انتہائی خدمت گزار اور غرباء مساکین کی مدد فرماتے تھے ۔انہوں نے تعلیم و تربیت کے حوالے سے بے مثال خدمات سرانجام دیں۔ آپ کی وفات سے جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبہ ایک ملنسار اور محبت کرنے والی شخصیت سے محروم ہو گئی ہے، گزشتہ روز قل شریف کے موقع پر پنجاب کے گردونواح سے کارکنان اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے شرکت کر کے ملک مقصود اختر کی ملکی و قومی خدمات کو سراہا اور جماعت کے لیے کی گئی کاوشوں کی تعریف کی۔
یورپ سے سے مزید