• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجلاس بے نتیجہ ختم، الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کا فیصلہ نہ ہوسکا

لاہور(جنگ نیوز) الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کا فیصلہ نہ ہوسکا، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا، اپوزیشن نے کہا کہ ایک، ایک ممبر پر ہم تیار نہیں ہیں، فیصلہ میرٹ پر ہونا چاہیے ۔ پارلیمانی کمیٹی کا آئندہ اجلاس 8 دسمبر کو ہو گا۔

الیکشن کمیشن کے 2 ممبران کی تعیناتی کیلئے چیئرپرسن شیری مزاری کی زیرصدارت ان کیمرہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اسد عمر، اعظم سواتی، فواد چودھری، منظور کاکڑ، شاہدہ اختر علی اور سینیٹر تاج حیدر شریک ہوئے۔

اجلاس میں رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے جبکہ وزیر دفاع پرویز خٹک،راجہ پرویز اشرف اور اعظم نزیر تاڑڑ وڈیو لنک سے شریک ہوئے۔

اپوزیشن نے موقف اختیار کیا کہ ممبران کی تعیناتی کا فیصلہ میرٹ پر ہونا چاہیے۔ ایک، ایک ممبر پر ہم تیار نہیں ہیں، فیصلہ میرٹ پر ہو۔

تازہ ترین