• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بااختیار پارلیمنٹ اور عوام کے حق حاکمیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، زرداری، بلاول

کراچی (اسٹاف رپورٹر / نیوز ایجنسی) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بااختیار پارلیمنٹ اور عوام کے حق حاکمیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، وقت آگیا ہے کہ اب پاکستان میں حقیقی جمہوریت کو پاؤں جمانے دیا جائے اور لاڈلہ سازی کا خاتمہ کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق پارٹی کے 55ویں یومِ تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک تحریک ہے، جس کی اساس قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریئے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فلسفے، اور کئی نسلوں کی جدوجہد و قربانیوں پر محیط ہے ، پی پی پی نے مشکل ترین حالات کا مقابلہ کرکے، ملک و قوم کو بیش بہا اسٹرٹیجک تحفے دیئے۔

تازہ ترین