• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF شرائط پر منی بجٹ، سلامتی کیلئے خطرہ، عمران نیازی استعفیٰ دیں، شہباز شریف

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ منی بجٹ لانے کے بجائے عمران نیازی استعفیٰ دیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر ایک اور منی بجٹ نے قوم سے کہی میری ایک اور بات سچ اور حکومت پھر جھوٹی ثابت ہوگئی، قوم اور پارلیمنٹ سے جھوٹ بولا گیا ، قوم کے مفادات کے تحفظ میں حکومت نے مجرمانہ کردار ادا کیا ہے۔ آئی ایم ایف کی شرائط پر منی بجٹ لانے کی اطلاع قومی سلامتی کیلئے خطرے کی گھنٹیاں ہیں، بار بار خبردار کرچکا ہوں کہ یہ حکومت پاکستان کی معاشی خودمختاری کیخلاف سازش ثابت ہوئی ہے، منی بجٹ کیساتھ سٹیٹ بینک اور جی ایس ٹی سے متعلق قانون سازی پاکستان کو آئی ایم ایف کا معاشی غلام اور گورنر کو آئی ایم ایف کا وائسرائے بنا دے گی۔آئی ایم ایف کی موجودہ شرائط کے نتیجے میں پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور مستقبل میں حکومتی نظام مفلوج ہو جانے کے سنگین خطرات اور خدشات ہیں۔

تازہ ترین