• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی نئی قسم پاکستان آرہی ہے، بچاؤ کا واحد راستہ کیا ہے”جیو پاکستان“ میں دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) کورونا کی نئی قسم پاکستان آئے گی، صاف نظر آرہا ہے، ویکسینیشن ہی بچاؤ کا واحد دستیاب ہتھیار ہے۔ بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میںپاکستانی بالر شاہین کے بعد اوپنرز نے بھی کمال کردیا۔ پاکستان بنگلہ دیش کو ہرانے کی پوزیشن میں نظر آرہا ہے۔ وہاں چانڈکا میڈیکل کالج میں طلبہ کی مبینہ خودکشی کا پر اسرار معاملہ لاپتہ بلاگر کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا اہم حکم، شیریں مزاری کو سخت سوالوں کا جواب دینا ہے۔ اُدھر انسانی جانوں کی پروا نہ پیشے کے تقدس کا خیال، کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کو جواز دینا مشکل ہے۔ محمد وسیم پر پورے ملک کو فخر ہے کیونکہ وہ باکسنگ کا عالمی چیمپئن بننے کی جانب حائل تمام رکاوٹوں کو دور کررہے ہیں۔ اِن تمام موضوعات پر منگل کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں صبح9 بجکر5منٹ گفتگو ہوگی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبان ہیں۔

اہم خبریں سے مزید