• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ،سرینا سینٹر میں جے ایس بینک کے اسٹیٹ آف دی آرٹ دفتر کا آغاز

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان میں تیزی سے ترقی کرتے اور صفِ اول کے بنکوں میں شامل ،جے ایس بنک نے کراچی اور لاہور میں کامیاب لانچ کے بعد اب اسلام آباد کے معروف ترین سرینا بزنس سینٹر میں اپنے تیسرے اسٹیٹ آف دی آرٹ پرائیویٹ بینکنگ آفس کا آغاز کیا ہے۔ یہ پرائیویٹ بینکنگ آفس ترجیحی صارفین کو وقف مالیاتی مشیروں کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو دولت کے انتظام، اسٹیٹ پلاننگ اور دیگر کثیر جہتی مالیاتی شعبوں میں ہمارے خاص صارفین کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں بنکاری کی ایک نئی اورجدید جہت سے روشناس کرائیں گے۔اس پُر وقار تقریب کا افتتاح ایئر کموڈور (ریٹائرڈ) سہیل امان، جے ایس بینک کے صدر اور سی ای او باصر شمسی، سینیٹر فیصل جاوید اور جے ایس بینک کی کسٹمراینا فیصل نے کیا۔افتتاحی تقریب میں سفیروں، سفارتی کور کے ارکان، سینئر سرکاری افسران، بشمول بی او آئی کے چئیر مین، اظفر احسن، جے ایس گلوبل کے سی ای او کامران ناصر اور کارپوریٹ سیکٹر کے ایگزیکٹو ممبران سمیت دیگر اہم شخصیات اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔جے ایس بینک کے صدر اور سی ای او باصر شمسی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘یہ صرف ایک آفس نہیں ہے، بلکہ ایک بے مثال تجربہ ہے جو ہمارے وژن کے مطابق کسٹمر کو مرکزی حیثیت دیتے ہوئے نہ صرف بے نظیر خدمات فراہم کرے گا بلکہ ساتھ ہی ساتھ اُنہیں ایک خوشگوار تجربے سے بھی روشناس کرائے گا۔"جے ایس بینک میں صارفین کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کامیابی کی کلید ہے اور اسی لئےجے ایس بینک ڈیجیٹل مالیاتی حل کے ساتھ اپنے صارفین کوعمومی بنکاری سے ہٹ کر جدید بینکاری کا تجربہ فراہم کر رہا ہے۔
تازہ ترین