• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کورٹس میں پانچ مجرموں کو عمر قید ، لاکھوں کے جرمانے

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی ماڈل کورٹس نے 29نومبر کو 216 مقدمات کے فیصلے کئے اور زیرسماعت کیسز میں 216 گواہوں کی شہادتیں قلمبند کیں۔ مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ کے مطابق ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے تیرہ اور منشیات کے 26مقدمات کا فیصلہ سنایا ۔ جرم ثابت ہونے پر پانچ مجرموں کو عمر قید دیگر تیرہ کو 9 سال ڈیڑھ ماہ قید اور 1272000روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے مجموعی طورپر 81 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کئے جبکہ ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 96مقدمات کے فیصلے کئے، تمام عدالتوں نے 177 گواہوں کے بیانات قلمبند کر کے 25 مجرموں کو ساڑھے انیس سال قید اور 157900روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
تازہ ترین