• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں اور ٹرمپ کبھی متفق ہوتے ہیں کبھی اختلاف ہوتا ہے، نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران امریکا ڈیل پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ اور وہ ساتھی ہیں، کبھی متفق ہوتے ہیں کبھی اختلاف ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے کے ساتھ یا بغیر ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے جو ہوسکا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ لبنان میں بنائے گئے سیکیورٹی زون میں اسرائیل کی موجودگی برقرار رہے گی۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے اسرائیل کو تباہی سے بچا لیا لیکن ہماری جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی۔

نیتن یاہو نے اسرائیل میں رواں برس ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے جیتنے کا دعویٰ بھی کر دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید