• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز ، قومی اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی ہوم سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وائٹ بال ٹیم میں شامل کھلاڑی 9 دسمبر کو کراچی میں جمع ہوں گے، ایک دن کی آئسولیشن اور کوویڈ ٹیسٹنگ کے بعد ٹریننگ کریں گے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں شامل نہیں ہوں گے جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد اور آل راؤنڈر عماد وسیم کو بھی آرام دیئے جانے کا امکان ہے۔ فاسٹ بولر محمد حسنین کو ون ڈے سیریز میں کھلایا جائے گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 13 دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین