• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفیظ، شعیب سلیکشن کمیٹی کے فیوچر کے پلانز میں شامل نہ رہے، ذرائع

پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈرز شعیب ملک اور محمد حفیظ قومی سلیکشن کمیٹی کے فیوچر کے پلانز میں شامل نہیں رہے، ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں وکٹ کیپر سرفراز احمد اور عماد وسیم بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

قومی سلیکشن کمیٹی کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کےلیے قومی اسکواڈ کی تشکیل پر مشاورت جاری ہے، چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کی رائے کو بھی اہمیت دی جا رہی ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان بنگلا دیش میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد کیا جائے گا ، شعیب ملک اور محمد حفیظ سے متعلق خبریں ہیں کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز سے دستبردار ہو گئے ہیں ۔

دوسری جانب سلیکشن کمیٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دنوں کھلاڑیوں کی دستبرداری کی خبریں اپنی جگہ پر ہیں مگر وہ مستقبل کے پلانز کا حصہ بھی نہیں ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوم سیریز میں نیا کمبی نیشن آزمانے کا پلان بنایا گیا ہے، وکٹ کیپر سرفراز احمد اور عماد وسیم بھی ہوم سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے ۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کراچی میں شیڈولڈ ہے جس میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں جائیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید