• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے چاروں ہاتھیوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، جرمن ڈاکٹر

چڑیا گھر اور سفاری پارک میں رکھے گئے 4 ہاتھیوں سے متعلق جرمن ڈاکٹر کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

جرمن ڈاکٹر کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق  28 اور 29 نومبر کو کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک میں ہاتھیوں کا معائنہ کیا گیا تھا، سفاری پارک میں رکھے گئے دونوں ہاتھیوں کو خوراک جبکہ چڑیا گھر میں رکھے گئے 2 ہاتھیوں کو دانتوں اور مسوڑھوں کے مسائل ہیں۔

جرمن ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق ہاتھیوں کو فوری طور پر طبی تربیت اور اچھی صحت مند خوراک کی ضرورت ہے۔

جرمن ڈاکٹر کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چاروں ہاتھیوں کا معائنہ کرنے والی ٹیم میں 4 بین الاقوامی ڈاکٹرز اور ماہرین شامل تھے،  مجموعی طور پر ہاتھیوں کی حالت اچھی مگر وزن زیادہ ہے۔

جرمن ڈاکٹر کا بتانا ہے کہ کراچی چڑیا گھر میں رکھے گئے 2 ہاتھیوں کا ہیمو گلوبن کم ہے۔

واضح رہے جرمن ڈاکٹر کی جانب سے  ہاتھیوں سے متعلق بنائی گئی رپورٹ کچھ دیر میں سندھ ہائیکورٹ میں پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین