• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمنٰی زیدی نے سائرہ یوسف کو کیمرہ سامنے آتے ہی پوز دینے پر کیا کہا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنٰی زیدی اپنی ساتھی اداکارہ سائرہ یوسف کوکیمرے کے سامنے ’سائرہ یوسف پرومیکس‘ کہہ کر پکارتی ہیں۔

سائرہ یوسف نےحال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی ساتھی اداکارہ یمنٰی زیدی انہیں’سائرہ یوسف پرومیکس‘ کہتی ہیں۔


انہوں نےبتایا کہ یمنٰی زیدی نے انہیں یہ لقب اس لیے دیا کیونکہ جیسے ہی ان کے سامنے کیمرہ آتاہے تو فوراََ انکا کیمرا فیس آن ہوجاتاہے یعنی (سائرہ کیمرہ دیکھتے ہی فوراََ پوز دینا شروع کردیتی ہیں)۔

تازہ ترین