• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹس کونسل کی پریس اینڈ پبلی کیشن کمیٹی کے زیر اہتمام مشاعرے کا انعقاد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شعر و شاعری کے فروغ اور نوجوان شعراءکرام کی حوصلہ افزائی کے لئے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی پریس اینڈ پبلی کیشن کمیٹی کے زیر اہتمام مشاعرے کا انعقاد گل رنگ میں کیا گیا، مشاعرے کی نظامت کے فرائض منصور ساحر اور سدرہ کریم نے ادا کئے جبکہ صدارت معروف شاعرہ ثبین سیف نے کی، مہمان خصوصی میں ڈاکٹر عالیہ امام اور پروفیسر ساجدہ پروین ، مہمانانِ اعزازی بشیر خان سدوزئی اور شاہدہ خورشید کنول شامل تھے اس موقع پر دُرشہوار نثار بھی موجود تھیں، مشاعرے میں نوجوان شعراءاکرام نے اپنا کلام پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی ، شعراءاکرام میں اسداللہ خان،زرنگر عباس،عزیر قائمی ،محمد بن راشد،زید شیر،محمدعباد ہارون، فرحان جعفری پیکر، عماد نقوی، ڈاکٹر شاہد، تاجور شکیل، طاہرہ صدیق اور منصور ساحرشامل تھے۔

دل لگی سے مزید