• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30؍ سال کیلئے تیل اور 50؍ سال کیلئے گیس کے ذخائر موجود ہیں، روس

ماسکو (نیوز ڈیسک) روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا ہے کہ روس کے پاستیس سال تک کیلئے تیل کے ذخائر جبکہ پچاس سال کیلئے گیس کے ذخائر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ دنیا بھر میں فاسل فیول سے تبدیلی کا عمل جاری ہے لیکن روس پر اعتماد ہے کہ کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر، اس کے پاس کافی ذخائر موجود ہیں۔