• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’اومی کرون‘ 40 سال یا اس سے کم عمر افراد کو متاثر کر رہا ہے، افریقی ڈاکٹر

جوہانسبرگ /کراچی (جنگ نیوز) کورونا کے نئے ویریئنٹ ’اومیکرون‘ کے پھیلاؤ کے متعلق سب سے پہلے خبردار کرنے والوں میں سے ایک افریقی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ یہ وائرس 40 سال یا اس سے کم عمر کے افراد کو متاثر کر رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ’او میکرون‘ کی علامات بہت ہی معمولی ہیں۔ ساؤتھ ایفریقن میڈیکل ایسوسی ایشن کی سربراہ ڈاکٹر اینجلیک کوٹزی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے کلینک میں سات ایسے مریض دیکھے جن کی علامات ڈیلٹا سے مختلف تھیں۔ انہوں نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ مریضوں کے پٹھوں میں ہلکا درد، خشک کھانسی اور گلے میں خراش تھی۔ڈاکٹر کوٹزی نے کہا کہ جب سات مریضوں میں مختلف علامات ظاہر ہوئیں تو انہوں نے 18 نومبر کو محکمہ صحت کے حکام کو ایک ’کلینیکل تصویر جو ڈیلٹا سے مطابقت نہیں رکھتی کے بارے میں آگاہ کیا۔
تازہ ترین