• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنیکی کوشش کررہی ہے، سفیر شفقت علی خان

اسلام آباد (صالح ظافر) روس میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنیکی کوشش کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، روس میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت روس سمیت بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر کوششیں کر رہی ہے، ۔انہوں نے یہ بات روس میں پاکستانی کمیونٹی کے لئے منعقد کی گئی آن لائن کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ دفتر خارجہ کی ہدایت پر انہوں نے پورا دن روس میں مقیم پاکستانی شہریوں کے مسائل سننے میں گزارا۔ کھلی کچہری کے دوران ویزہ کے اجراءاور روس میں زیر تعلیم طلباءکے لئے سہولت سے متعلق امور اٹھائے گئے۔

تازہ ترین