• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں پی پی جلسہ، بلاول، خورشید شاہ، مراد علی شاہ، نگہت اورکزئی کو نوٹس

پشاور (نمائندہ جنگ) ریجنل الیکشن کمشنر پشاور نے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پشاور میں یوم تاسیس کے جلسے کے انعقاد کو 19 دسمبر کو خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے جاری کردہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ ، مرادعلی شاہ اور ایم پی اے نکہت اورکزئی کو 3 دسمبر کو طلب کرلیا، اس سلسلے میں ریجنل الیکشن کمشنر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پشاور سعید احمد خان کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری اور خورشید شاہ ،مرادعلی شاہ اور نکہت اورکزئی کے نام جاری ہونے والے الگ الگ نوٹسز میں موقف اختیار کیا ہے کہ آپ نے 30 نومبر کو کبوتر چوک پشاور میں جلسے سے خطاب کیا جوکہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونےوالے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ،نوٹس میں کیا گیا ہے۔

تازہ ترین