کوئٹہ ( خ ن)وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت اور فنڈز کے اجراء سے سول ہسپتال کوئٹہ میں سی ٹی اسکین مشین تنصیب کے بعد فعال کردی گئی ہے ۔صوبائی حکومت نے سول ہسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کو بہتر کرنے کیلئے ڈھائی کروڑ روپے فوری طور پر جاری کر دئیے ہیں جبکہ سول ہسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں ایم آر آئی مشین کی تنصیب کیلئے بھی حکومت نے 250 ملین روپے جاری کردئیے ہیں جس سے پروکیورمنٹ کا عمل شروع ہوچکا ہے،وزیراعلیٰ کی خصوصی دلچسپی سے سول ہسپتال کوئٹہ میں سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی سمیت دیگر سروسز کے آغاز سے تشخیص کے عمل میں انقلابی بہتری آئے گی اور عوام کو صحت کی بہتر سہولتیں میسر آئیں گی، عوامی اور سماجی حلقوں نے سول اسپتال کی بہتر ی کے اقدامات پر وزیراعلی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔