• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی فنکار بہنوں کی جوڑی، ایمن خان اور منال خان کے ایک ساتھ کروائے گئے نئے فوٹو شوٹ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

معروف اداکارہ ایمن خان کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بہن منال خان کے ساتھ شوٹ کروائی گئی نئی ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جن میں دونوں بہنوں کو خوبصورت لباس زیب تن کیے ماڈلنگ کے لیے پوز کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


ایمن خان کی جانب سے منال خان کے ہمراہ انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی اِن مختصر سی ویڈیوز پر مداحوں و فالوورز کی جانب سے ہزاروں لائیکس اور کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔

کمنٹ باکس میں مداح اِن باصلاحیت بہنوں کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔


واضح رہے کہ اداکارہ منال خان اورایمن خان کا پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے جبکہ دونوں جڑواں بہنوں کو سوشل میڈیا پر بھی یکساں پذیرائی حاصل ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید