• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں شریک مہمانوں کیلئے خصوصی معاہدہ

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں شریک ہونے والے مہمانوں کے لیے ایک خصوصی معاہدہ تیار کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں اس خصوصی معاہدے کے بارے میں سامنے آنے والی تفصیلات یہ ہیں:

  • شادی میں شرکت کے بارے میں کسی کو بتایا نہیں جائے گا۔
  • شادی کی تقریب میں کوئی تصویر نہیں لی جائے گی۔
  • سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔
  • سوشل میڈیا پر شادی کی تقریب میں موجودگی کےحوالے سے چیک اِن نہیں ڈالا جائے گا۔
  • شادی کی تقریب میں موجود مہمان اس وقت تک باہر کسی سے کوئی رابطہ نہیں کرسکتے جب تک کہ وہ تقریب چھوڑ کر چلے نہیں جاتے۔
  • شادی کی تمام تصاویر ویڈنگ پلانر کی اجازت کے بعد ہی شائع کی جائیں گی۔
  • شادی کی تقریب میں کوئی ویڈیو نہیں بنائی جا سکے گی۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

دونوں کی شادی کی تقریب بھارتی ریاست راجستھان کے مہنگے ترین ریزورٹ میں ہوگی جب کہ ولیمہ ممبئی میں منعقد ہوگا جس کے دعوت نامے بھیجنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی حکام کو خدشہ ہے کہ نیا کورونا ویرینٹ’اومی کرون‘ ملک میں تیزی سے پھیل سکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اسی خدشے کی بنیاد پر شادی میں مدعو ہائی پروفائل مہمانوں کی شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ جوڑی نے مہمانوں کی تعداد کم کرکے نئی فہرست مرتب کرلی ہے۔

تازہ ترین