• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں 19 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ، 5بڑے شہروں میں میئر کا الیکشن براہ راست

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے 5 میٹرو پولیٹن شہروں میں میئر کا براہ راست انتخاب 19 دسمبر کو ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں 19 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت 5 میٹرو پولیٹن شہروں میں میئر کا انتخاب براہ راست ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق پشاور میں میئر کے لیے 17 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، صوبائی دارالحکومت کے 8 لاکھ سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

پی ٹی آئی کے محمد رضوان بنگش، جماعت اسلامی کے بحر اللّٰہ، پی پی کے ارباب زرک خان، اے این پی کے شیر رحمان، جے یو آئی کے زبیر علی اور ن لیگ کے نیک زادہ پشاور کے میئر کے لیے امیدوار ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پشاور کی تحصیل پشتخرہ کےچیئرمین کے لیے 10 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں پی ٹی آئی کے عبدالجبار، جماعت اسلامی کے فاروق خان، پی پی کے مصباح الدین، ن لیگ کےظاہرخان، اےاین پی عبدالحفیظ، جے یو آئی کے محمد ہارون شامل ہیں۔

پشاور کی تحصیل چمکنی کے چیئرمین کے لیے 9 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں پی ٹی آئی کے نبی گل، جماعت اسلامی کے سید عابد علی شاہ، پیپلز پارٹی کے ملک امجد خان، اے این پی کے ارباب عمر خان، جے یو آئی ف کے خالد وقار اور مسلم لیگ ن کے وحید اللّٰہ بھی قسمت آزمائی کررہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تحصیل حسن خیل کے چیئرمین کے لیے 7 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، جن میں پی ٹی آئی کے حفیظ الرحمان، جماعت اسلامی کے محمد عمر، اےاین پی کے محب اللّٰہ، مسلم لیگ ن کے داود خان، جے یو آئی ف کے نذر باز اور دیگر شامل ہیں۔

تحصیل متھرا کےچیئرمین کے لیے 12 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں جماعت اسلامی کے افتخار احمد، اے این پی کے عزیز اللّٰہ، ن لیگ کے عظمت خان، پی ٹی آئی کے احتشام خان، پی پی کے علی عباس خان الیکشن لڑرہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تحصیل شاہ عالم کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے12 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا جبکہ تحصیل بڈھ بیر کے چیئرمین کے انتخاب کےلیے9 امیدوار میدان میں ہیں۔

تازہ ترین