• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی گلستان جوہرمیں سیکریٹری عرفان مہر کے قتل کا مقدمہ درج


کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سندھ بار کونسل کے سیکرٹری عرفان مہر کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

دو موٹر سائیکل سواروں نے عرفان مہر کو اس وقت نشانہ بنایا، جب وہ بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس آرہے تھے۔

اس وقت ان کا بھتیجا بھی کار میں تھا، جس نے سیٹ کے نیچے جھک کر جان بچائی۔


وکلاء رہنماؤں کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے، معروف وکیل رہنما نعیم قریشی اور دیگر وکلاء کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچی۔

نعیم قریشی ایڈووکیٹ کے مطابق 45 سالہ عرفان مہر گلستان جوہر کا رہائشی تھا جو آج صبح اپنی بچی کو کار میں اسکول چھوڑنے کے لئے گلستان جوہر بلاک 13 میں پہنچا تو واپسی پر موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے انہیں کار نمبر بی جے بی 824 پر حملہ کر کے نشانہ بنایا۔

نعیم قریشی کے مطابق عرفان مہر وکیل نہیں تھے بلکہ سندھ بار کونسل کے سیکریٹری کے عہدے پر کام کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے عرفان پر پے در پے کئی فائر کیے اور فرار ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق دونوں جواں سال ملزمان پینٹ پہنے ہوئے تھے، عرفان مہر کو فوری طور پر قریبی واقع نجی اسپتال دارالصحت منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے تک ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

تازہ ترین